بھٹکل:یکم جنوری (ایس او نیوز) مٹھلی پنچایت حدود کے بیلل کھنڈ ،گلمی علاقے میں گزشتہ دو تین دنوں سے جنگلی سوروں کی مشتبہ ہلاکت پر مقامی عوام خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔مٹھلی پنچایت حدود میں ابھی تک چار جنگلی سورہلاک ہوئےہیں۔ آج منگل کی شام سومیاگونڈ کے گھر کے صحن میں جنگلی سوراچانک تڑپتا ہوا مرجانے سے عوامی سطح پر چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔
مٹھلی پنچایت کے بیلل کھنڈ میں کچرا نکاسی کا مرکز ہے، مقامی عوام نے شبہ جتایا ہے کہ مرکزسے نکلنے والے کیمکل سے ہی ان جنگلی سوروں کی ہلاکت ہورہی ہوگی۔ اگر اس کے جراثیم ہمارے جانوروں اور ماحول میں پھیل گئے تو خطرہ لازمی ہے۔ عوام نے محکمہ فاریسٹ کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ہلاک شدہ جنگلی سوروں کاپوسٹ مارٹم کیا جائے تاکہ ہلاکت کا سبب پتہ چل سکے۔
فاریسٹر روی سمیت فاریسٹ عملہ جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ گھر کے صحن میں سورکی ہلاکت کا واقعہ چونکہ شام کو پیش آیا تھا اندھیرے میں پوسٹ مارٹم ممکن نہیں ہونے سے مردہ سور کو قریب کی ایک جگہ منتقل کیاگیا ہے ، بدھ کی صبح پوسٹ مارٹم کرنے کی فاریسٹ افسران نے اطلاع دی ہے۔
